تلنگانہ

کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر بی جے پی، تلنگانہ میں برسراقتدار آتی ہے تو ایسی صورت میں پسماندہ طبقات کے قائد کو چیف منسٹری کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر بی جے پی، تلنگانہ میں برسراقتدار آتی ہے تو ایسی صورت میں پسماندہ طبقات کے قائد کو چیف منسٹری کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت۔مرکزی وزیر داخلہ کی کل آمد

سوریا پیٹ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ میں بی جے پی کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج تلنگانہ کے عوام سے یہ کہنا چاہیں گے کہ اگر آپ بی جے پی کو آشیرواد دے کر بی جے پی کی حکومت بنائیں گے تو ان کی پارٹی، بی سی قائد کو چیف منسٹر ی کے عہدہ پر فائز کرے گی۔

کانگریس اور بی آر ایس کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے الزام عائد کیا کہ یہ دونوں موروثی جماعتیں ہیں اور یہ دونوں جماعتیں، ریاست کا بھلا نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ چند ر شیکھر راؤ اپنے فرزند کے ٹی آر کو ریاست کا چیف منسٹر بنانا چاہتے ہیں جبکہ سونیا گاندھی اپنے فرزند راہول گاندھی کو وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔ ان میں ایک دلت کو چیف منسٹر بنانا اور دلتوں میں فی کس 3 ایکراراضی تقسیم کرنا شامل ہے۔