حیدرآباد

حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ، معروف میمکری فنکار ستیہ نارائنا کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، نامعلوم گاڑی نے ستیہ نارائنا کی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار بے قابو ہوکر سڑک کے ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ستیہ نارائنا کو شدید چوٹیں آئیں اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 40 سالہ میمکری فنکار ستیہ نارائنا کی موت ہوگئی۔ وہ بتکماں پروگرام میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی کار ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر کا شکار ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، نامعلوم گاڑی نے ستیہ نارائنا کی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار بے قابو ہوکر سڑک کے ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ستیہ نارائنا کو شدید چوٹیں آئیں اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حادثے میں ٹکر مارنے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی شناخت کے لیے مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے ستیہ نارائنا کی نعش کو ضروری کارروائی کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کی مکمل تفصیلات اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔