کھیل

میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 317 رن کا ہدف دیا

میلبورن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 317 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 262 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

میلبورن: میلبورن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 317 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 262 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دوہری مہارت کے کھلاڑی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار

اس دوران مچل مارش نے شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے 96 رنز بنائے۔ ایلکس کیری اور اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے پاکستان کی جانب سے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ اور دونوں نے 4-4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے ہیں۔ 25 رنز کے بعد عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند کا نشانہ بنے۔امام الحق 12 رنز بنا کر پیٹ کیومنز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے ۔

مارش آسٹریلیا کے لیے دوسری اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے۔ انہوں نے 130 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 96 رنز بنائے۔ مارش کی اس اننگز میں 13 چوکے شامل تھے۔ وکٹ کیپر بلے باز کیری نے 101 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 53 رنز بنائے۔

ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔ اسمتھ نے 176 گیندوں کا سامنا کیا اور 50 رنز بنائے۔ اسمتھ نے 3 چوکے لگائے۔ عثمان خواجہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ ڈیوڈ وارنر 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور لیبوشیگن 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 262 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 264 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

آفریدی نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار گیندبازی کی۔ انہوں نے 27 اوورز میں 76 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران 4 میڈن اوورز بھی کرائے ۔ میر حمزہ نے 18.1 اوورز میں 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 6 میڈن اوورز کئے۔ جمال نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 16 اوورز میں 74 رنز دیے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران آفریدی اور حمزہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جمال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔