شمال مشرق

مودی کے روڈ شو میں اسکولی طلبہ کی شرکت، خانگی اسکول انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع

کوئمبتور پارلیمانی حلقہ کے اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر پی سریش نے 20/ مارچ کو بھارتیہ جنتاپارٹی ڈسٹرکٹ یونٹ کے صدر جے رمیش کمار کو ایک نوٹس جاری کی۔

کوئمبتور: کوئمبتور پارلیمانی حلقہ کے اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر پی سریش نے 20/ مارچ کو بھارتیہ جنتاپارٹی ڈسٹرکٹ یونٹ کے صدر جے رمیش کمار کو ایک نوٹس جاری کی۔

یہ نوٹس۔ وزیراعظم نریندرمودی کے 18 مارچ کو الیکشن سے متعلق روڈ شو میں اسکولی طلبہ کی شرکت سے متعلق تھی۔ اس نوٹس کے ذریعہ اُن سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی اور ایک رپورٹ داخل کرنے کیلئے کہا گیا۔

اسی سے متعلق ایک واقعہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر (برائے خانگی مدارس) نے وڈاولی اور آر ایس پورم علاقہ میں قائم چنمایاودھالیہ گروپ سے ملحقہ تین اسکولوں کے 22 طلبہ کو بھیجنے کے ذمہ دار انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کی۔ اِن طلبہ کو بی جے پی کا کھنڈوا پہنایا گیا تھا۔

قبل ازیں دن میں سائی بابا کالونی پولیس نے ایک سرکاری امدادی اسکول کے انتظامیہ کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی۔ کیونکہ یہ لوگ مذکورہ روڈ شو میں شامل تھے۔

اس واقعہ کے بارے میں اخبار ”دی ہندو“ کی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا کے بعد ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خانگی اسکول کے طلبہ پروگرام شروع ہونے سے کئی گھنٹہ پہلے سائی بابا جنکشن پر بس سے اتر رہے ہیں۔ کئی طلبہ ہندو دیوی دیوتاؤں کے لباس میں تھے اور بی جے پی کارکنوں کی جانب سے لگائے جانے والے مذہبی نعروں میں حصہ لے رہے تھے۔

اِن بچوں کو بی جے پی کی علامت والے بھگوا کھنڈوے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کو پیش کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے اساتذہ میں وزیراعظم نریندرمودی کی تائید کا اظہار کیا اور ان کے کے دورہئ کوئمبتور پر مسرت ظاہر کی۔

ڈی ای او نے ان ثبوتوں کی بنیاد پر اسکول کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی توثیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کے انتظامیہ کو اس واقعہ کے بارے میں فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔