انٹرٹینمنٹمہاراشٹرا

ٹائیگر شراف کی کار پر فائرنگ، اداکار محفوظ

یہ واقعہ جوہو پولیس اسٹیشن کی حدود میں پشپا پارک کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اداکار اور ان کے ایک دوست کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کی کار پر ممبئی کے جوہو علاقہ میں اتوار 18 اکتوبر کی شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اداکار اس واقعہ میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جوہو پولیس اسٹیشن کی حدود میں پشپا پارک کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اداکار اور ان کے ایک دوست کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ تاہم، واقعہ کے پس منظر اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات کا پتہ لگانے کے لئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ٹائیگر شراف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نامعلوم شخص کو اداکار کی کار پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس نے بڑے پیمانہ پر تلاش شروع کردی ہے۔ خصوصی ٹیمیں علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہیں تاکہ ملزمین کی شناخت اور ان تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔

فی الحال فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔