حیدرآباد

سکریٹریٹ کی نئی عمارت میں عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کرنے کا مطالبہ، چیف منسٹر کو مکتوب

ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بار بار صحت مند تلنگانہ کی تشکیل کی بات کی جاتی ہے، حکومت صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے۔ ایسے میں اگر عثمانیہ دواخانہ کو سکریٹریٹ کی عمارت میں منتقل کردیا جائے تو حکومت کی نیک نامی میں اور اضافہ ہوگا۔

حیدرآباد: ہیلتھ کئیر ریفارمس ڈاکٹر س اسوسی ایشن نے ریاست میں صحت عامہ کی خدمات میں مزید بہتری لانے کیلئے سکریٹریٹ کے نئے کامپلکس کو عثمانیہ ہاسپٹل کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
مفت ڈینٹل کیمپ
تاج ہاسپٹل میں مفت ہیلتھ کیمپ

 آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نام تحریر کردہ مکتوب میں ڈاکٹر کے مہیش کمار نے کہاکہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی قدیم مخدوش عمارت کے متعلق کوئی فیصلہ لئے جانے تک سکریٹریٹ کی انٹیگریٹڈ کامپلکس کی نئی عمارت کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے حوالہ کردیا جانا چاہئے۔

 ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بار بار صحت مند تلنگانہ کی تشکیل کی بات کی جاتی ہے، حکومت صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے۔

ایسے میں اگر عثمانیہ دواخانہ کو سکریٹریٹ کی عمارت میں منتقل کردیا جائے تو حکومت کی نیک نامی میں اور اضافہ ہوگا، نئی عمارت کا اس سے زیادہ بہتر انداز میں استفادہ نہیں کیا جاسکتا، اس لئے عوام کی سہولت کے خاطر عثمانیہ دواخانہ کی پرانی عمارتوں کو اڈ منسٹریٹیو امور کی انجام دہی کیلئے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔