ابوظبی کے حکمراں شیخ محمد کا اچانک دورہ قطر

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے حکمراں نے پیر کے دن قطر کا حیرت انگیز دورہ کیا جہاں ان دنوں ورلڈ کپ جاری ہے۔

دوحہ: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے حکمراں نے پیر کے دن قطر کا حیرت انگیز دورہ کیا جہاں ان دنوں ورلڈ کپ جاری ہے۔

سیاسی تنازعہ پر 4 ممالک کی طرف سے قطر کے کئی سالہ بائیکاٹ کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ ابوظبی کے حکمراں شیخ محمد بن زیدالنہیان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے دعوت نامہ پر یہ دورہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے یہ اطلاع دی۔ تجزیہ نگاروں نے کہا تھا کہ 2017 میں بحرین‘ مصر‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر کا جو بائیکاٹ شروع کیا تھا اس میں شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا ہاتھ تھا۔

قطر بحران کی شدت کے دوران اخبارات کے کالموں میں یہ تک لکھ دیا گیا تھا کہ 87کیلو میٹر کی سرحد پر قندق کھودکر اسے نیوکلیر فضلہ سے بھر دیا جائے۔ قطر کا بائیکاٹ جنوری 2021 میں جو بائیڈن کے امریکی صدر بننے سے قبل ختم ہوا تھا۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھی قطر ورلڈ کپ دیکھنے دوحہ آچکے ہیں۔ شہ نشین پر ترک صدر رجب طیب اردغان بھی دکھائی دیئے جنہوں نے بحران کے دوران قطر کا بڑا ساتھ دیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button