یوروپ

برطانیہ نے فیملی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارتِ داخلہ کی دستاویزات میں فیملی ویزا کے لیے اب کم از کم آمدنی کی حد 29 ہزار پاؤنڈز مقرر کر دی ہے۔

لندن: برطانوی حکومت اپنے ہی بنائے گئے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی، حکومت نے فیملی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے فیملی کو اسپانسر کرنے کے لیے کم از کم آمدنی کی حد 18 ہزار 6 سو پاؤنڈ سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

تاہم اب برطانوی وزارت داخلہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارتِ داخلہ کی دستاویزات میں فیملی ویزا کے لیے اب کم از کم آمدنی کی حد 29 ہزار پاؤنڈز مقرر کر دی ہے۔