آندھراپردیش

تلگودیشم اور جنا سینا پارٹی میں نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت

پون کلیان نے کہا کہ ٹی ڈی پی۔ جنا سینا اتحاد کو بی جے پی کا آشیرواد رہے گا۔ انہوں نے پارٹی کے 5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیااور کہا کہ مابقی امیدواروں کے نام بہت جلد جاری کئے جائیں گے۔

امراوتی: آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی جس کی کل نشستیں 175 ہیں، کے مجوزہ انتخابات کیلئے ہفتہ کے روز دونوں جماعتوں تلگودیشم پارٹی اور جنا سینا پارٹی، نے نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت کا اعلان کیا ہے۔ اس مفاہمت کے تحت تلگودیشم پارٹی151 اور جناسینا پارٹی24اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
اگر یکساں سیول کوڈ نافذ ہوجائے تو طلاق و خلع کے لئے تڑپنا پڑے گا
کانگریس کا مسلمانوں سے غلاموں جیسا برتاؤ: عبدالخالق
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات

 تلگودیشم پارٹی نے ریاست کے لوک سبھا کی25 کے منجملہ3نشستیں اپنی اتحادی جماعت جنا سینا پارٹی کیلئے چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ڈی پی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو اور جنا سینا پارٹی لیڈر اداکار پون کلیان نے پریس کانفرنس میں مشترکہ نشستوں کی تقسیم کے معاہدے کا اعلان کیا۔

 سابق چیف منسٹر نائیڈو اور پون کلیان نے کہا کہ اگربی جے پی، ہمارے اتحاد میں شامل ہونے کیلئے آگے آتی ہے تو ہم ایسیصورت میں بھگوا جماعت سے بات چیت کریں گے۔ اور اس بارے میں مناسب وقت پر درست فیصلہ کریں گے۔ نائیڈو نے 94امیدواروں پر مشتمل پارٹی کی پہلی فہرست جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 جبکہ پون کلیان نے 5، امیدواروں کے نام پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی۔ دونوں قائدین نے کہا کہ ریاست کے 5 کروڑ عوام کے بہتر مستقبل کیلئے ہم نے یہ مفاہمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ”آج کا دن تاریخی ہے“ اور ایک اچھے کاز کیلئے یہ پہلا قدم ہے۔ پون کلیان نے کہا کہ ہم مخالف وائی ایس آر سی پی ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔

 پی ٹی آئی کے مطابق ٹی ڈی پی کے سپریمو این چندرا بابو نائیڈؤ اور جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے ہفتہ کے روز آندھرا پردیش اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے118 نشستوں کی پہلی مشترکہ فہرست کا اعلان کیا ہے۔

ان دونوں قائدین نے کہا کہ نشستوں کی تقسیم، بی جے پی کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئی۔ بشرطیکہ بھگوا جماعت ہمارے اتحاد میں شامل ہو۔

پہلی فہرست کے مطابق ٹی ڈی پی کے امیدوار94 حلقوں اور جنا سینا پارٹی کے امیدوار24 اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کریں گے۔ اس مبارک موقع پر دونوں جماعتوں ٹی ڈی پی اور جنا سینا پارٹی، الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ نائیڈو نے کہا کہ وہ اس خبر کو بہترین مانتے ہیں جو ریاست کے ہر ایک شہری کے مفاد میں ہے۔

 انداد پلی میں پون کلیان کے ساتھ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائیڈو نے یہ بات کہی۔پون کلیان نے کہا کہ ٹی ڈی پی۔ جنا سینا اتحاد کو بی جے پی کا آشیرواد رہے گا۔ انہوں نے پارٹی کے 5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیااور کہا کہ مابقی امیدواروں کے نام بہت جلد جاری کئے جائیں گے۔

 صرف اسمبلی کی24 نشستوں کے حصول کے بارے میں انہوں نے کہا کہ زیادہ نشستوں پر تجربہ کرنے سے بہتر ہے کہ کم نشستوں پر مقابلہ کیا جائے۔ نائیڈو نے کہاکہ ہم نے کئی مرحلوں کے تجزباتی اور چھان بین کے بعد ٹی ڈی پی کے 24 امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں مقبول امیدواروں کو ہی منتخب کیا گیا۔

پارٹی کے 94 امیدواروں کی فہرست میں 23نام ایسے ہیں جو پہلی بار الیکشن میں قسمت آزمائی کریں گے۔ ان امیدواروں میں 3 ڈاکٹرس، ایک موظف آئی اے ایس عہدیدار،25 پی جی، 51گریجوٹیس اور 3پی ایچ ڈیز ہیں۔

انہوں نے 175 رکن اسمبلی کے مابقی57 نشستوں کی تقسیم پر بہت جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔ مفاہمت پر حصہ کے طور پر جنا سینا پارٹی لوک سبھا کی 3حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔دریں اثنا صدر بی جے پی اے پی ڈی پورندیشوری نے کہا کہ ریاست میں اتحاد کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گی۔