انوکپور کی نئی فلم ”ہم دوہمارے 12“ : مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش

اس پوسٹرمیں انوکپورکوفلم کے دیگر اداکاروں کے ساتھ دیکھاگیا۔ایسامعلوم ہوتاہے کہ انوایک مسلم خاندان کے سربراہ کارول اداکررہے ہیں۔ ان کے11بچے ہیں جبکہ بیوی پھرحاملہ ہے۔

نئی دہلی: انوکپورنے اپنے آنے والے پراجکٹ ”ہم دوہمارے12“ کا اعلان کیا اور5۔اگست کواس فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا۔

اس پوسٹرمیں انوکپورکوفلم کے دیگر اداکاروں کے ساتھ دیکھاگیا۔ایسامعلوم ہوتاہے کہ انوایک مسلم خاندان کے سربراہ کارول اداکررہے ہیں۔ ان کے11بچے ہیں جبکہ بیوی پھرحاملہ ہے۔

سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے اس شرمناک اسلاموفوبیا اورمسلمانوں کوآبادی کے دھماکہ کی وجہ کے طورپر پیش کرنے پرتنقیدوں کے بعد فلم کے ڈائرکٹر کمل چندر نے کہاہے کہ فلم کاپوسٹرجس پرانوکپورنظرآرہے ہیں، قطعی قابل اعتراض نہیں ہے۔

اس کودرست سیاق و سباق میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ صحافی راناایوب نے اتوارکے روز ’ہم دوہمارے12“ کاپوسٹرٹوئٹ کیاتھا اورسنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی جانب سے فلم کومنظوری دیئے جانے پرسوال اٹھایاتھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاتھاکہ سنسربورڈ ایک ایسی فلم کو کس طرح منظوری دے سکتاہے جس میں مسلمانوں کوآبادی کے دھماکہ کی وجہ کے طورپرپیش کیاگیاہے۔

اوراس برادری پر مسلسل حملے کئے گئے ہیں۔یہ شرمناک نفرت انگیزی اوراسلاموفوبیاہے جب وہ لوگ ’ہم دوہمارے12“ کیلئے ایک مسلم خاندان کی تصویر استعمال کررہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے جواب دیا کہ بالی ووڈ ایک پرفریب منصوبہ کاحصہ بناہواہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button