اوڈیشہ میں مزدور نے بیوی کو بیچ دیا
کلامنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کھیرا نے پورنمی کو رقم کے لئے دہلی کے ایک شخص کو فروخت کردیا۔ جس کے بعد کلامنی نے نرلا پولیس میں ایک شکایت دراج کرائی۔

بھونیشور: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں اوڈیشہ میں کالا ہانڈی ضلع میں ایک مزدور نے اپنی بیوی کو دہلی میں مقیم ایک شخص کو بیچ دیا اور ان دونوں کی شادی انجام دینے کے بعد گھر لوٹ گیا۔
بعد ازاں پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے بموجب کالاہانڈی ضلع کا متوطن کھیرا بیرک نے قریب ایک سال قبل کلامنی بھوئی کی بیٹی پورنمی کے ساتھ شادی کی تھی۔
کھیرا اپنی بیوی پورنمی کے ساتھ یومیہ مزدور کے طور پر کام کرنے کے لئے 30 /اکتوبر کو نئی دہلی کے لئے روانہ ہوا مگر چند دن بعد کھیرا تنہا گھرلوٹا۔
پورنمی نے 5/نومبر کو اپنے والد کلامنی کو واقعہ سے مطلع کیا۔اس نے دہلی میں انجام دی گئی شادی کی تقریب کا ایک ویڈیو فوٹیج بھی اپنے والد کو پیش کیا۔
کلامنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کھیرا نے پورنمی کو رقم کے لئے دہلی کے ایک شخص کو فروخت کردیا۔ جس کے بعد کلامنی نے نرلا پولیس میں ایک شکایت دراج کرائی۔
پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کیس درج رجسٹر کیا اور کھیرا بیروک کو گرفتار کیا۔
کلامنی نے کہا کہ وہ پورنمی کو جس شخص کو فروخت کیا گیا اس کے پتہ سے ناواقف ہے۔ کلامنی نے پولیس سے فوری اس کی بیٹی کو بچانے اور اسے واپس لانے کی خواہش کی۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کھیرا بیروک کو گرفتار کرلیا۔