تلنگانہ

تو کیا ہے پھر؟ جن ہے؟ حیدرآبادی ایم پی کا طنز

کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے کانگریس قائد راہول گاندھی کا مذاق اڑایااورراہول سے پوچھا کہ اگر آپ نے خودکومارلیاہے تو کیا آپ جن ہیں؟۔

حیدرآباد: کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے کانگریس قائد راہول گاندھی کا مذاق اڑایااورراہول سے پوچھا کہ اگر آپ نے خودکومارلیاہے تو کیا آپ جن ہیں؟۔

متعلقہ خبریں
اویسی کونفرت کو مسمار کئے جانے کی امید، مختلف مقامات پر پرچم کشائی
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)

راہول گاندھی کے حالیہ بیان پر جس میں انہوں (کانگریس قائد)نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ عوام کے دل ودماغ میں بسے ہوئے ہیں جبکہ وہ پہلے ہی مرچکے ہیں‘ اسد الدین اویسی اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے۔

مجلس کے سربراہ نے کہاکہ کانگریس کی یہ حالت ہے۔ 50 سالہ ایک شخص یہ کہتاہے کہ اس نے سردی کو ختم کردیا ہے‘اُس نے خود کو ہلاک کرلیا ہے۔تو کیاہے پھر؟جن ہے؟۔

اگر خود کو ہلاک کرلیا ہے توپھر آپ میں موجود وہ کون ہیں؟۔ اگر میں کچھ اس طرح کہتاتو لوگ یہ سمجھتے کہ میں فٹ (صحت مند) ہورہا ہوں اویسی نے یہ بات کہی۔

بھارت جوڑو یاترا کے دوران امیج کی تبدیلی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں راہول گاندھی نے حال ہی میں کہاتھا راہول‘ آپ کے تصور (ذہنوں)میں رہتا ہے میں نے اسے ایک عرصہ قبل ماردیاتھا۔

راہول گاندھی وہ شخص نہیں ہے جسے اب دیکھ رہے ہیں۔ آپ مجھے دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ہندوازم کا مطالعہ کرے تو ان کایہ بیان سمجھ میں آئے گا۔