ایرپورٹ میں سیکوریٹی کے نام پر میری شرٹ اتروائی گئی: خاتون

ایرپورٹ نے لکھا کہ نمستے کرشنا، ہمیں آپ کو ہوئی پریشانی کیلئے بے حد افسوس ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہم نے اس مسئلہ کو اپنی آپریشنز ٹیم کے سامنے رکھا ہے

بنگلورو: ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ بنگلورو ایرپورٹ پر چیکنگ کے نام پر اس کی شرٹ اتروائی گئی۔ کرشنا گڑھوی نامی خاتون نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ بنگلورو ایرپورٹ پر سیکورٹی جانچ کے دوران مجھ سے شرٹ اتارنے کو کہا گیا۔

کرشنا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”سیکورٹی پوسٹ پر صرف کیمیسول پہن کر کھڑا رہنا بہت ہی توہین آمیز ہے اور اسے جس طرح لوگ دیکھ رہے تھے، ویسی توجہ تو کوئی خاتون نہیں چاہے گی۔

بنگلورو ایرپورٹ! آپ کو ایک خاتون کو برہنہ کرنے کی کیا ضرورت پڑگئی۔ خاتون کے اس ٹوئٹ پر بنگلورو ایرپورٹ کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا۔

ایرپورٹ نے لکھا کہ نمستے کرشنا، ہمیں آپ کو ہوئی پریشانی کیلئے بے حد افسوس ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہم نے اس مسئلہ کو اپنی آپریشنز ٹیم کے سامنے رکھا ہے اور اسے مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی سیکورٹی ٹیم کو بھی بھیج دیا ہے۔

اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔“

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button