کھیل

شاہین آفریدی کی انجری نے ہمیں میاچ سے باہر کردیا: بابر اعظم

بابر نے میچ کے بعد کہا، “مبارک ہو انگلینڈ، انہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ ہم نے یہاں گھر جیسا محسوس کیا، ہر میدان میں زبردست محبت ملی۔ حمایت کے لیے آپ (شائقین)کا شکریہ ۔ میں نے لڑکوں سے کہا کہ وہ اپنا فطری کھیل کھیلیں لیکن ہم 20 رن کم بنا سکے ۔

میلبورن: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی چوٹ نے انہیں میچ سے باہر کر دیا۔

انگلینڈ کی اننگز کے 13ویں اوور میں ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے شاہین کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ شاہین ورلڈ کپ سے قبل گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آئے تھے۔

بابر نے میچ کے بعد کہا، “مبارک ہو انگلینڈ، انہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ ہم نے یہاں گھر جیسا محسوس کیا، ہر میدان میں زبردست محبت ملی۔ حمایت کے لیے آپ (شائقین)کا شکریہ ۔ میں نے لڑکوں سے کہا کہ وہ اپنا فطری کھیل کھیلیں لیکن ہم 20 رن کم بنا سکے ۔

 اس کے باوجود لڑکوں نے گیند کے ساتھ شاندار مقابلہ کیا۔ ہماری گیندبازی دنیا کے بہترین حملوں میں سے ایک ہے۔ بدقسمتی سے شاہین کی انجری نے ہمیں میچ سے باہر کر دیا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔

انگلینڈ فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کو 138 رن کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے بین اسٹوکس (52 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری کی مدد سے چھ گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔