سوشیل میڈیاشمالی بھارت

بہار میں غزوہ ہند کو پروان چڑھنے نہیں دیا جائے گا : رام دیو

یوگاگرورام دیونے پیر کے روز بہارکے ضلع سہسرام کادورہ کیا اورکہاکہ بہارمیں ”غزوہ ہند“ کوپھلنے پھولنے نہیں دیاجائے گا۔

پٹنہ: یوگاگرورام دیونے پیر کے روز بہارکے ضلع سہسرام کادورہ کیا اورکہاکہ بہارمیں ”غزوہ ہند“ کوپھلنے پھولنے نہیں دیاجائے گا کیونکہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اوروزیراعظم نریندرمودی ایسی آئیڈیالوجی سے نمٹنے کیلئے کافی ہیں۔

انہوں نے پائلٹ باباکے آشرم میں بھگوان شیوکے 111فٹ بلند مجسمہ کاافتتاح کرنے کے بعد اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ اس مجسمہ میں ترشول کی بلندی60 فٹ ہے۔

رام دیونے کہاکہ بہارمیں ان لوگوں کی جانب سے جو’سرتن سے جدا‘ کی آئیڈیالوجی میں یقین رکھتے ہیں، انہیں پروان چڑھنے نہیں دیاجائے گا۔ امیت شاہ اورنریندرمودی کی جوڑی ان سے نمٹنے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ یوگا کاجادو دنیاپر راج کرے گا۔ آئندہ10، 15 سال میں سبھی اس کواختیارکریں گے۔

ضلع روہتاس میں پائلٹ باباکاآشرم ایک مذہبی مقام ہے۔ شیوکامجسمہ ایسے انداز میں تعمیرکیاگیاہے کہ زلزلوں اوربجلی گرنے سے بھی متاثر نہیں ہوگا۔ مجسمہ کے اوپر لائٹننگ کنڈکٹربھی لگایاگیا ہے۔