حیدرآباد

غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل: سرینواس یادو

یادو نے کہا کہ جس عمارت میں آگ لگی تھی اُس میں کیمیائی مادہ اسٹور کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں ہم نے آگ کو قریب میں واقع رہائشی علاقہ تک پہنچنے سے روک نے کیلئے ضروری اقدامات کئے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ حیدرآباد میں غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی کا پہلا اجلاس25 جنور ی کو منعقد شدنی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

 نلہ گٹہ میں ایک عمارت میں مہیب آتشزدگی کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس آگ پر قابو پانے کیلئے تمام محکموں کی جانب سے بہترین تال میل کامظاہرہ کیا گیا۔

یادو نے کہا کہ جس عمارت میں آگ لگی تھی اُس میں کیمیائی مادہ اسٹور کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں ہم نے آگ کو قریب میں واقع رہائشی علاقہ تک پہنچنے سے روک نے کیلئے ضروری اقدامات کئے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب آگ لگنے سے خاکستر عمارت جیسی 25ہزار عمارتیں حیدرآباد میں موجود ہیں۔ ہم تمام غیر قانونی طور پر تعمیرکردہ عمارتوں کو راتوں رات ہٹایا نہیں جاسکتا غیر قانونی عمارتوں کے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

جس عمارت میں آگ لگی تھی ا س کا معیار جانچنے کیلئے این آئی ٹی کی قیادت میں ایک رپورٹ تیار کی جائے گی اور رپورٹ کی بنیاد پر مناسب کاروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی تعمیرات کے مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے کل جماعتیں اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔

 مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کہ رقومات کی لالچ میں غیر قانونی تعمیرات کو باقاعدہ کیا جارہا ہے کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ کشن ریڈی کو ہوا میں باتیں کرنے کی عادت ہے۔

ان کو شائد اس بات کا علم نہیں ہے کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں حیدرآباد میں ایک بھی غیر قانونی عمارت کو باقاعدہ نہیں بنایا گیا۔ عمارتوں کو باقاعدہ بنانے کے عمل پر ہائی کورٹ نے حکم التواء جاری کیا ہے۔

 کشن ریڈی کو حیدرآباد سے زیادہ گجرات سے محبت رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ کشن ریڈی یہ بھول رہے ہیں کہ گجرات میں پل منہدم ہونے سے 150 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ کشن ریڈی کی طرح سطحی سیاست کرنے میں یقین نہیں رکھتے، ہمارا کام کارکردگی کے ذریعہ جواب دینا ہے اور ٹی آر ایس حکومت نے گذشتہ8سالوں کے دوران حیدرآباد میں 65,000کروڑ روپے کے مصارف سے ترقیاتی کام انجامدئیے۔

 غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل: سرینواس یادو

حیدرآباد۔20 جنوری (منصف نیوز بیورو) ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ حیدرآباد میں غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی کا پہلا اجلاس25 جنور ی کو منعقد شدنی ہے۔ نلہ گٹہ میں ایک عمارت میں مہیب آتشزدگی کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس آگ پر قابو پانے کیلئے تمام محکموں کی جانب سے بہترین تال میل کامظاہرہ کیا گیا۔ یادو نے کہا کہ جس عمارت میں آگ لگی تھی اُس میں کیمیائی مادہ اسٹور کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں ہم نے آگ کو قریب میں واقع رہائشی علاقہ تک پہنچنے سے روک نے کیلئے ضروری اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ گذِتہ شب آگ لگنے سے خاکستر عمارت جیسی 25ہزار عمارتیں حیدرآباد میں موجود ہیں۔ ہم تمام غیر قانونی طور پر تعمیرکردہ عمارتوں کو راتوں رات ہٹایا نہیں جاسکتا غیر قانونی عمارتوں کے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس عمارت میں آگ لگی تھی ا س کا معیار جانچنے کیلئے این آئی ٹی کی قیادت میں ایک رپورٹ تیار کی جائے گی اور رپورٹ کی بنیاد پر مناسب کاروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی تعمیرات کے مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے کل جماعتیں اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کہ رقومات کی لالچ میں غیر قانونی تعمیرات کو باقاعدہ کیا جارہا ہے کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ کشن ریڈی کو ہوا میں باتیں کرنے کی عادت ہے۔ ان کو شائد اس بات کا علم نہیں ہے کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں حیدرآباد میں ایک بھی غیر قانونی عمارت کو باقاعدہ نہیں بنایا گیا۔ عمارتوں کو باقاعدہ بنانے کے عمل پر ہائی کورٹ نے حکم التواء جاری کیا ہے۔ کشن ریڈی کو حیدرآباد سے زیادہ گجرات سے محبت رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ کشن ریڈی یہ بھول رہے ہیں کہ گجرات میں پل منہدم ہونے سے 150 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشن ریڈی کی طرح سطحی سیاست کرنے میں یقین نہیں رکھتے، ہمارا کام کارکردگی کے ذریعہ جواب دینا ہے اور ٹی آر ایس حکومت نے گذشتہ8سالوں کے دوران حیدرآباد میں 65,000کروڑ روپے کے مصارف سے ترقیاتی کام انجامدئیے۔