حیدرآباد
ٹرینڈنگ

نوٹری ریگولرائزیشن‘ نوٹس کی وصولی پر فوری رقم جمع کرائی جائے: شانتی کماری

سکریٹریٹ سے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کے جا رہے مختلف فلاحی اسکیموں کی عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ اے شانتی کماری نے ضلع کلکٹرس کو ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شروع کی گئی شجرکاری مہم کو ستمبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

سکریٹریٹ سے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کے جا رہے مختلف فلاحی اسکیموں کی عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران چیف سکریٹری نے عہدیداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں آزادی کا امرت مہا اتسو کی اختتامی تقریبات، تلنگانہ کے لئے ہریتاہا رم، تشکیل تلنگانہ کے ایک دہے کی تکمیل کی تقریبات، بھیڑوں کی تقسیم، بی سی اور اقلیتوں میں ایک لاکھ روپے کی مالی امداد، گر ہالکشمی، دلت بندھو،اراضیات کی تقسیم، وغیرہ قابل ذکر ہے۔

اس کے علاوہ سماجی تحفظ کے لئے پنشن اسکیم، ہمدردانہ تقررات  اور نوٹری زمینوں کو ریگولرائز کرنے کے موضوع بھی شامل رہا۔ انہوں نے آزادی کا امرت مہا اتسو کی اختتامی تقریبات کے حصہ کے طور پر شروع کیے گئے ایک کروڑ پودے لگانے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع کلکٹروں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پودے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ لگائے گئے۔ شانتی کماری نے کہا چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق نوٹری اراضی کی ریگولرائزیشن کے لئے جی او 84 جاری کر دیا گیا ہے۔

 اس سکیم کے لئے درخواستیں وصول کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موصول ہونے والی درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کرنے اور انہیں ریگولرائز کرنے کی ہدایت دی۔ چیف سکریٹری نے GO 59 کے تحت، جن لوگوں کو نوٹس موصول ہوئے ہیں ان سے ریگولرائزیشن کے لیے طے شدہ رقم جمع کرانے کے لئے اقدامات کرنے نیز ہمدردانہ تقرریوں کا عمل فوری طور پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

 اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار، اسپیشل چیف سکریٹری انیمل ہسبنڈری آدھار سنہا،پرنسپل کنزرویٹر آف فا رسٹ  ڈوبریال،  پرنسپل سکریٹری ریونیو نوین متل، پرنسپل سکریٹری بی سی ویلفیئر بی وینکٹیشم، پرنسپل سکریٹری یوتھ سروسز شیلاجہ رامائیر،

پرنسپل سکریٹری  عمارت و شوارع سرینواسا راجو،سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ راہول بوجا، جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس، ٹرانسپورٹ کمشنر جیوتی بدھا پرکاش، سی ڈی ایم اے پامیلا ستپاتھی، کمشنر پنچایت راج و دیہی ترقی ہنومنت راؤ، فینانس کے سینئر کنسلٹنٹ شیوا شنکر اور مختلف محکموں کے سکریٹریز نے شرکت کی۔