تلنگانہ: شراب کی دکان میں ہوائی فائرنگ، دو لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں شراب کی دکان میں گھس کر ہوا میں گولی چلاتے ہوئے دو لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے۔

یہ واردات ضلع کے موڑو چنتلہ پلی منڈل کے اُودے مری میں کل شب پیش آئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

پولیس اس واردات میں ملوث افراد کی تلاش کا کام کررہی ہے۔

دکان کے مالک بالاکرشنا اور ملازم جئے پال ریڈی پر بھی سنگباری کی گئی۔ملزمین نے لاٹھیوں سے ان پر حملہ کردیا۔یہ ملزمین منکی کیپ پہنے ہوئے تھے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمین مفرور ہیں جن کی تلاش کا کام کیاجارہا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button