تلنگانہسوشیل میڈیا

تین دن کی تاخیر سے کالج آنے پر طالبہ کو روزانہ8گھنٹے کھڑا رہنے کی سزا، نہاریکا بیمار

ایک لکچررکی جانب سے دی گئی سزاء کی تعمیل کرتے ہوئے ڈگری کی طالبہ کی صحت بگڑ گئی آخر کار اسے ہاسٹل میں شریک کرانا پڑا۔ یہ شرمناک واقعہ سوشل ویلفیر ریسڈنشیل ویمنس ڈگری کالج ویملواڑہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ایک لکچررکی جانب سے دی گئی سزاء کی تعمیل کرتے ہوئے ڈگری کی طالبہ کی صحت بگڑ گئی آخر کار اسے ہاسپٹل میں شریک کرانا پڑا۔ یہ شرمناک واقعہ سوشل ویلفیر ریسڈنشیل ویمنس ڈگری کالج ویملواڑہ میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق بی اے کمپیوٹر کورس کی طالبہ ایم نہاریکا نے ایک دن کیلئے اپنے آبائی گاؤں ریگڑی مدی کنٹہ، سلطان آباد منڈل ضلع پداپلی روانہ ہوئی تاہم صحت بگڑنے کے باعث وہ تین دن بعد کالج پہنچی جس پر ناراض ایک لکچرر جن کا نام مہیشوری بتایاگیا ہے، نے تین دن کی تاخیر سے کالج آنے پر نہاریکا کو کلاس روم کے باہر روزانہ 8گھنٹے کھڑا رہنے کی سزاء دی۔

یہ طالبہ، اپنے لکچرر کی سزاء کی تعمیل کررہے تھی۔ پانچویں دن طالبہ، سزاء برداشت کرنے کے قابل نہیں رہی اور اس کو صحت کے مسائل پیداہوگئے۔ وہ چلنے پھرنے کیلئے بھی قابل نہیں رہی۔ آخر کار معصوم طالبہ کو ویملواڑہ کے ایریا ہاسپٹل میں شریک کرانا پڑا جہاں اس کاعلاج جاری ہے۔

ربط پیدا کرنے پر کالج پرنسپل شیاملا نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہاکہ ان 5 ایام کے دوران کیا ہوا، اس کے بارے میں بھی انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ وہ اس معاملہ پر متعلقہ لکچرر سے بات کریں گی اور اعلیٰ حکام کو اس واقعہ سے واقف کرانے کے بعد لکچرر مہیشوری کو نوٹس دی جائے گی۔ ضلع کلکٹر راجنا سرسلہ انوراگ جینتی نے کالج حکام سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔