ایشیاءسوشیل میڈیا

حمیدی بیگم کو کراچی سے ممبئی واپس بھیجنے کی کوششیں

ممبئی کی رہنے والی حمیدی بیگم کو 20 سال قبل ایک رکروٹمنٹ ایجنٹ نے دُبئی میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر پاکستان پہنچادیا تھا۔

کراچی: کراچی کی ایک مسجد کے امام ولی اللہ معروف نے بتایا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن (سفارت خانہ) اسلام آباد کے عہدیداروں نے ان سے رابطہ پیدا کیا ہے۔

وہ حمیدی بیگم سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ اس خاتون کو ممبئی واپس بھیجا جائے۔

ممبئی کی رہنے والی حمیدی بیگم کو 20 سال قبل ایک رکروٹمنٹ ایجنٹ نے دُبئی میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر پاکستان پہنچادیا تھا۔

وہ قطر اور سعودی عرب میں باورچن رہ چکی ہے۔ کراچی سے اسے حیدرآباد سندھ لے جایا گیا تھا جہاں اسے 3 ماہ قید رکھا گیا تھا۔

رہائی کے بعد اس نے ایک پاکستانی سے شادی کرلی تھی جس کی بیوی مرگئی تھی اور اس کا ایک بیٹا تھا۔

حمیدی بیگم کا پاکستانی شوہر 3 سال قبل انتقال کرگیا۔ حمیدی بیگم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے ممبئی میں حمیدی بیگم کے رشتہ داروں کو تلاش کیا۔