جموں و کشمیر

غلام نبی آزاد نے اپنا سیاسی قد اپنے ہی ہاتھوں سے گھٹالیا: سیف الدین سوز

سیف الدین سوز نے کہاکہ جس پارٹی نے عہدوں پر عہدے دے کر غلام نبی آزاد کو قدر و منزلت عطا کی تھی۔ عوامی حلقوں میں غلام نبی آزاد ہدف ملامت بن گیا ہے کیونکہ اس نے اسی پارٹی کے ساتھ بے وفائی اور دغا بازی کی ہے جس پارٹی نے اس کو عزت دی تھی اور گمنامی کے دائرے سے نکالا تھا!

سری نگر: جموں وکشمیر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے منگل کے روز کہا کہ ”عوامی حلقوں میں یہ تاثر ہمہ گیر صورت اختیار کرچکا ہے کہ مسٹر غلام نبی آزاد نے بالآخر کانگریس پارٹی کے ساتھ انتہائی بے وفائی کا ارتکاب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس

انہوں نے کہاکہ جس پارٹی نے عہدوں پر عہدے دے کر غلام نبی آزاد کو قدر و منزلت عطا کی تھی۔ عوامی حلقوں میں غلام نبی آزاد ہدف ملامت بن گیا ہے کیونکہ اس نے اسی پارٹی کے ساتھ بے وفائی اور دغا بازی کی ہے جس پارٹی نے اس کو عزت دی تھی اور گمنامی کے دائرے سے نکالا تھا!

ایک اور بات خصوصی طور غلام نبی آزاد کے خلاف گشت کر رہی ہے کہ اس نے سوچ سمجھ کر بی جے پی کو سیاسی فائدہ فراہم کرنے کا رول ادا کیا ہے اور اس عمل سے کانگریس پارٹی کو براہ راست نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے!

انہوں نے کہاکہ عوامی حلقے غلام نبی آزاد کو اس بات کےلئے بھی ہدف ملامت بنا رہے ہیں کیونکہ عوامی حلقے محسوس کر رہے ہیں کہ غلام نبی آزاد کو بہت جلد یہ معلوم ہو گا کہ اس پینترا بازی سے اُس کا قد کس قدر کر گیا ہے ۔

ان کے مطابق عوامی حلقے یہ بھی محسوس کر رہے ہیں کہ غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی کو سیاسی طور نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس پارٹی نے اس کو غلام سے آزاد بنایا تھا !تاہم کانگریس پارٹی کے ساتھ وابستہ لوگ یہ بھی محسوس کر رہے ہیں کہ بالآخر پارٹی کو غلام نبی آزاد کے اخراج سے کوئی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ کانگریس پارٹی ایک تحریک ہے جس میں لوگ شامل ہوتے رہیں گے۔“