تلنگانہ

نظام آباد میں زلزلہ کے جھٹکے

یہ جھٹکے صبح 8بجکر12منٹ پر محسوس کئے گئے۔این سی ایس نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ان جھٹکوں کے سبب کسی جانی نقصان یا پھر کسی مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یہ جھٹکے اتوار کو نظام آباد کے شمال مغربی حصہ میں محسوس کئے گئے۔نیشنل سنٹر فار سسمالوجی(این سی ایس) کے مرکز کے مطابق اس کا مرکز زمین سے پانچ کلومیٹر اندررہا۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

یہ جھٹکے صبح 8بجکر12منٹ پر محسوس کئے گئے۔این سی ایس نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ان جھٹکوں کے سبب کسی جانی نقصان یا پھر کسی مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ یہ جھٹکے کچھ سکنڈس کے لئے محسوس کئے گئے۔کئی افراد ان جھٹکوں کے سبب پریشان نظرآئے۔کئی افراد عمارتوں کے باہرنکل پڑے جو اپنے رشتہ داروں کی فون پر خیریت معلوم کرتے ہوئے نظرآئے۔