حیدرآبادسوشیل میڈیا

دو اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹ میں اسد اویسی کا نام شامل

صدر مجلس اسد الدین اویسی کا نام شہر کے دو اسمبلی حلقوں کی فہرست رائے دہندگان میں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس سلسلہ میں کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

حیدرآباد: سینئر نائب صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی جی نرنجن نے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر مجلس اسد الدین اویسی کا نام شہر کے دو اسمبلی حلقوں کی فہرست رائے دہندگان میں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس سلسلہ میں کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
بیالٹ پیپر کے ذریعہ الیکشن، کانگریس کی درخواست کی سماعت نہیں

چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کو تحریرکردہ ایک مکتوب میں جی نرنجن نے بتایا کہ 5 جنوری 2023 کو شائع کردہ فہرست رائے دہندگان میں اسد الدین اویسی کانام راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے EPIC‘، part No.401, KG0601229 سیرئیل906 اور خیریت آباد اسمبلی حلقہ کی فہرست میں EPIC No. TDZ1557521، پارٹ نمبر412 سرئیل نمبر412 میں درج ہے۔

اس سے منتخب رکن پارلیمنٹ کی غیر ذمہ داری اور الیکشن مشینری کی لاپروائی کا اظہار ہوتا ہے۔