راجیوگاندھی قتل کیس کے مجرم نلینی 31 سال بعد جیل سے رہا

سپریم کورٹ کی جانب سے راجیو گاندھی قتل کیس کے 6 باقی مجرموں کو 31 سال جیل میں گزارنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا گیا جس کے ایک دن بعد اُن میں سے 5 مجرمین بشمول نلینی سری ہرن، اس کے شوہر مروگن، سناتھن، رابرٹ پایاس اور جئے کمار کو آج شام ٹاملناڈو کی جیلوں سے رسمی طور پر رہا کردیا گیا۔

ویلور: سپریم کورٹ کی جانب سے راجیو گاندھی قتل کیس کے 6 باقی مجرموں کو 31 سال جیل میں گزارنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا گیا جس کے ایک دن بعد اُن میں سے 5 مجرمین بشمول نلینی سری ہرن، اس کے شوہر مروگن، سناتھن، رابرٹ پایاس اور جئے کمار کو آج شام ٹاملناڈو کی جیلوں سے رسمی طور پر رہا کردیا گیا۔

ایک اور مجرم روی چندرن کو بھی کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے۔ نلینی نے جیل سے باہر نکلنے کے بعد کہا کہ یہ میرے لئے اپنے شوہر اور بچی کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز ہے۔ اس نے کہا کہ میں ٹامل عوام کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔

اس نے عوامی زندگی میں داخل نہ ہونے کی توثیق کی۔ اس نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔ نلینی سری ہرن نے جو پہلے سے پیرول پر تھی، آج صبح مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر حاضری درج کرائی۔ ویلور میں خواتین کی خصوصی جیل میں رسمی کاروائیوں کی تکمیل کے بعد نلینی کو رہا کردیا گیا اور وہ سنٹرل جیل پہنچی جہاں اس کے شوہر وی سری ہرن عرف مروگن اور سناتھن کو رہا کیا گیا۔

مروگن اور سناتھن دونوں ہی سری لنکائی باشندے ہیں، اسی لئے انہیں پولیس کی گاڑی میں تیروچیرا پلی میں رفیوجی کیمپ منتقل کیا گیا۔ دیگر دو سری لنکائی باشندوں رابرٹ پایاس اور جئے کمار کو پزہال جیل سے رہا کیا گیا۔ انہیں بھی رفیوجی کیمپ لے جایا گیا تاکہ وہاں رکھا جاسکے۔

مئی میں رہا کئے گئے مجرموں پراری ویلن اور اس کی ماں ارپوتھمل نے ان دونوں کا پزہال جیل میں خیرمقدم کیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نلینی چینائی میں رہے گی یا اپنی دختر کے پاس لندن چلی جائے گی۔ اس کے وکیل نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس کے بارے میں وہی فیصلہ کرے گی۔

اس کے شوہر مروگن کے بارے میں دریافت کرنے پر وکیل نے کہا کہ اُس کی ملک بدری کے بارے میں ریاستی حکومت فیصلہ کرے گی۔ مجرم سناتھن نے پہلے ہی سری لنکا واپس ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان لوگوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرموں کا رویہ اطمینان بخش رہا ہے۔ انہوں نے ڈگریاں حاصل کی ہیں، کتابیں لکھی ہیں اور سماجی خدمت میں بھی حصہ لیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button