حیدرآباد

جے پی نڈا کی کل آمد

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جمعہ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ نڈا کل دوپہر قومی دارالحکومت سے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جمعہ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ نڈا کل دوپہر قومی دارالحکومت سے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
وزیر اعظم مودی کا دورہ تلنگانہ
بی جے پی نے اوما بھارتی کو بھی نظر انداز کردیا
بی جے پی کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری
امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ

جہاں سے وہ سنگاریڈی روانہ ہوں گے اور ضلع میں بی جے پی کے نو تعمیر شدہ ضلعی دفتر کا افتتاح کریں گے۔

بعد ازاں نڈا، بھوپال پلی، ورنگل، جنگاوں اور محبوب آباد اضلاع میں پارٹی دفاتر کا ورچول طور پر آغاز کریں گے۔ تلنگانہ کے تمام 5 اضلاع میں پارٹی دفاتر کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے اننت پور اور چتور اضلاع کے پارٹی دفاترکا بھی افتتاح ورچول طریقہ کار کے مطابق کیاجائے گا۔

اس موقع پر وہ اہم لیڈروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ نڈا شمس آباد میں بی جے پی کے ریاستی عہدیداروں، ضلعی صدور اور ضلع انچارجوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس اجلاس میں بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے، مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی، بی جے پی او بی سی مورچہ کے قومی صدر پارلیمانی پارٹی بورڈ کے رکن ڈاکٹر لکشمن، بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور دیگر شرکت کریں گے۔، تلنگانہ کے بی جے پی انچارج ترون چگ اور دوسرے بھی ہوں گے۔