سوشیل میڈیاکھیل

Video: شائقین نے ہزاروں کھلونے میدان میں پھینک دیئے

استنبول فٹبال کلب کے شائقین نے اتوار کو فٹبال میچ کے دوران قابل تعریف کام کیا۔ 6 فروری کو ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے ہزاروں کھلونے زمین پر پھینک دیے گئے۔

انقرہ: استنبول فٹبال کلب کے شائقین نے اتوار کو فٹبال میچ کے دوران قابل تعریف کام کیا۔ 6 فروری کو ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے ہزاروں کھلونے زمین پر پھینک دیے گئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی

پیغام یہ تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کوئی متاثرہ بچوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ گذشتہ روز بیسکتاس اور بیلکٹاس کے درمیان ٹرکش سوپر لیگ کا میچ 4 منٹ اور 17 سکنڈ کے بعد روک دیا گیا تاکہ شائقین کو میدان پر تحائف پھینکنے کا موقع مل سکے۔

یہ میچ بے نتیجہ ضرور رہا ہو لیکن اس کوشش نے لاکھوں دل جیت لیے۔ بروکلین کالج کے اسوسی ایٹ پروفیسر لوئس فش مین نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ یہ دیکھیں اور مجھے بتائیں کہ آپ کو کچھ محسوس نہیں ہوا۔

ترکی میں زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے بچوں کیلئے فٹبال کے شائقین گراؤنڈ کو کھلونوں سے بھر رہے ہیں۔ محبت کا اتنا خوبصورت اور دل دہلا دینے والا منظر۔ دنیا میں لوگوں کا کتنا بڑا دل ہے۔ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے کھلونے اور اسکارف میدان میں پھینکے جنہیں کھلاڑیوں اور عملے نے اٹھاتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اب یہ کھلونے زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے بھیجے جائیں گے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 6 فروری کو جنوبی ترکی میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں میں تقریباً 50 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بیسکتاس کلب کے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ہمارے مداحوں نے زلزلہ زدہ علاقے میں بچوں کو خوش کرنے کیلئے اسکارف، گرم ٹوپیاں اور کھلونے بطور تحفہ پھینکے۔