سوشیل میڈیاشمالی بھارت

شردھاوالکر جیسا کیس۔ شوہر دلدار انصاری گرفتار

ایک شخص کو یہاں اتوار کے دن گرفتارکرلیاگیا کیونکہ اس کی بیوی کی نعش کے ٹکڑے ضلع کے مختلف علاقوں میں پائے گئے۔

صاحب گنج(جھارکھنڈ): ایک شخص کو یہاں اتوار کے دن گرفتارکرلیاگیا کیونکہ اس کی بیوی کی نعش کے ٹکڑے ضلع کے مختلف علاقوں میں پائے گئے۔

ایک پولیس عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ دہلی میں شردھاوالکرقتل جیسے کیس نے مقامی لوگوں کو چونکا دیا۔

22 سالہ خاتون‘28سالہ دلدارانصاری کی دوسری بیوی تھی۔ مقامی لوگوں نے نعش کے ٹکڑے دیکھے جنہیں کُتے گھسیٹ رہے تھے۔

صاحب گنج کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ 18 ٹکڑے تاحال برآمدہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے اپنے دیگر ارکان خاندان کے ساتھ مل کراس جرم کا ارتکاب کیا ہے جن کی گرفتاری ہونی باقی ہے۔

سب ڈیویژنل پولیس آفیسرصاحب گنج نے بتایاکہ نعش کے بعض ٹکڑے ایک خالی مکان میں پائے گئے۔