دہلی

جیل کے اندر یا باہر، میری زندگی قوم کے لئے وقف : کجریوال

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جمعہ کے دن کہا کہ ان کی زندگی قوم کے لئے وقف ہے چاہے وہ جیل کے اندر ہوں یا جیل کے باہر۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جمعہ کے دن کہا کہ ان کی زندگی قوم کے لئے وقف ہے چاہے وہ جیل کے اندر ہوں یا جیل کے باہر۔

انہوں نے عدالت میں حاضری کے لئے لائے جانے کے دوران ٹی وی 9 نیٹ ورکس سے یہ بات کہی۔

جمعرات کی رات ای ڈی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد یہ ان کا پہلا ردعمل تھا۔

عام آدمی پارٹی نے ان کی گرفتاری کو انہیں لوک سبھا الیکشن کی مہم چلانے سے روکنے کی ”سیاسی سازش“ قراردیا۔ پارٹی نے بی جے پی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی اپیل کی۔