امریکہ و کینیڈا

کینیڈا میں ہندوستانی طلباء کو راحت ملے گی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی طلباء کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔ حال ہی میں کچھ طلباء کو ان کے اخراج کے نوٹس پر حکم امتناعی موصول ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: کینیڈا کی حکومت نے ملک میں مقیم تقریباً 700 ہندوستانی طلباء کے امیگریشن دستاویزات میں کمی ہونے کے معاملے میں عملی نقطہ نظر اور انسانی حساسیت کی بنیاد پر بڑھنے کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز
سالِ گزشتہ کے فائنل امتحان لکھنے والے طلبہ کو رعایتی نشانات دینے جے این ٹی یو کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ہندوستان اوٹاوا میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور نئی دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن کے ذریعے یہ معاملہ کینیڈین حکام کے ساتھ مسلسل اٹھا رہا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اس معاملے پر اپنے کینیڈین ہم منصب سے بات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) سوربھ کمار نے اس سال اپریل میں اپنے کینیڈا کے دورے کے دوران اٹھایا تھا۔ ٹورنٹو میں انڈین قونصلیٹ میں ہندوستانی طلبہ کے ایک گروپ نے ان سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکام سے انصاف کرنے اور انسانی رویہ اپنانے کی اپیل کی گئی کیونکہ طالب علموں کی غلطی نہیں تھی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کینیڈا کی انتظامیہ کی کچھ کوتاہیوں اور لاپرواہی کی وجہ سے طلباء کو ویزے مل گئے اور انہیں کینیڈا میں داخلے کی اجازت بھی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق اس کے بعد سے کینیڈا کی سیاسی جماعتیں اور ان کے اراکین پارلیمنٹ طلبہ کی حمایت میں بات کی ہے۔ ملک میں امیگریشن کے وزیر شان فریزیئر نے اشارہ دیا ہے کہ کینیڈا غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے والے بین الاقوامی طلباء کے لئے سرگرمی کے ساتھ ایک حل تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی طلباء کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔ حال ہی میں کچھ طلباء کو ان کے اخراج کے نوٹس پر حکم امتناعی موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ حکومت ہند کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں حکومت کینیڈا نے انسانی ہمدردی کا رویہ اپنانے اور طلباء کے نقطہ نظر کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔