حیدرآبادسوشیل میڈیا

لاپتہ اسکولی لڑکی کی لاش دستیاب

لڑکی نے اپنے چند دوستوں سے کہا کہ کھیلنے کے لئے میرے ساتھ پارک چلیں مگر اس کے دوستوں نے اس کے ساتھ آنے سے انکار کردیا‘ آخرکار لڑکی خود تنہا‘ اسکول سے چلی گئی مگر وہ پھر واپس نہیں لوٹی۔

حیدرآباد: ایک 10 سالہ لڑکی جنہوں نے کلاس میں شرکت کے بغیر اسکول سے باہر چلی گئی تھی‘ کی لاش جمعہ کے روز یہاں ایک جھیل سے دستیاب ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد نے جمعرات کی صبح کو اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول چھوڑ آیاتھا جہاں یہ لڑکی زیرتعلیم تھی۔

لڑکی نے اپنے چند دوستوں سے کہا کہ کھیلنے کے لئے میرے ساتھ پارک چلیں مگر اس کے دوستوں نے اس کے ساتھ آنے سے انکار کردیا‘ آخرکار لڑکی خود تنہا‘ اسکول سے چلی گئی مگر وہ پھر واپس نہیں لوٹی۔

رشتہ داروں نے لڑکی کو بہت تلاش کیا مگر انہیں کامیابی نہیں ملی‘ آخر کار والدین نے جمعرات کے روز پولیس میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

شکایت اندراج کے بعد پولیس لڑکی کی تلاش میں سرگرم ہوگئی تاہم لڑکی لاش‘ جھیل میں پائی گئی۔

یہ جھیل‘ لڑکی کے گھر کے راستہ پر واقع ہے۔پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آخر یہ لڑکی‘ اس جھیل میں کس طرح گرپڑی۔ پولیس‘ دیگر زاویوں سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔