حیدرآباد

سری رام ساگر پراجکٹ کے مزید6دروازے کھول دیے گئے

سیلاب کا پانی بھدراچلم مندر کی مغربی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ انادا سترا میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ مقامی افراد کو باز آبادی مراکز کو منتقل کردیا گیا۔ بھدراچلم تا دومے گوڈم اور چرلامنڈل تک ٹریفک مسدود کردی گئی۔

حیدرآباد: نظام آباد ضلع کے سری رام ساگر پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ فی الحال اس ذخیرہ آب میں اندرونی بہاؤ 81,730کیوسیکس ہے۔ عہدیدار پہلے ہی 20دروازے کھول کر پانی چھوڑچکے ہیں،اب مزید6درووازوں کو کھول کر پانی چھوڑا جارہا ہے۔

ذخیرہ آب کی مکمل گنجائش1091فٹ ہے جبکہ فی الحال سطح آب1087.50فٹ ہے۔ بھدراچلم میں دریائے گوداوری میں پانی کا بہاؤ کم ہورہا ہے۔ فی الحال حکام نے خطرے کی تیسری وارننگ سے دستبرداری اختیار کرلی۔

دوسرے خطرے کی وارننگ جاری ہے۔ سیلاب کا پانی بھدراچلم مندر کی مغربی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ انادا سترا میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ مقامی افراد کو باز آبادی مراکز کو منتقل کردیا گیا۔ بھدراچلم تا دومے گوڈم اور چرلامنڈل تک ٹریفک مسدود کردی گئی۔