شمال مشرق

منی پور میں ممنوعہ تنظیم کے 2 اہم ارکان گرفتار

منی پور پولیس‘ این آئی اے اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں ممنوعہ یونائٹیڈ نیشنل لبریشن فرنٹ(پی) کے 2 اہم ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اِمپھال: منی پور پولیس‘ این آئی اے اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں ممنوعہ یونائٹیڈ نیشنل لبریشن فرنٹ(پی) کے 2 اہم ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ دونوں کو فوری ذریعہ طیارہ دہلی لے جایا گیا تاکہ این آئی اے عہدیدار اُن سے اچھی طرح تفتیش کرسکیں۔

امن معاہدہ کے باوجود منی پور میں یو این ایل ایف کی طرف سے بڑھتے تشدد پر سیکوریٹی ایجنسیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔