سوشیل میڈیا

محمد اظہر الدین دادا بن گئے، دعاؤں میں شامل رکھیں: انعم مرزا

انعم مرزا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس خبر کو ایموجی کے ذریعہ جاری کرتے ہوئے قبل ازیں کے فوٹوشوٹس کی تصاویر کو بھی اپ لوڈ کیا۔انہوں نے ساتھ ہی لکھا”گذشتہ روز لڑکی”دعا“کی پیدائش ہوئی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین دادا بن گئے کیونکہ ان کی بہو و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے ماں بننے کی خبرسوشیل میڈیا کے اکاونٹ پر شئیر کی ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس خبر کو ایموجی کے ذریعہ جاری کرتے ہوئے قبل ازیں کے فوٹوشوٹس کی تصاویر کو بھی اپ لوڈ کیا۔انہوں نے ساتھ ہی لکھا”گذشتہ روز لڑکی”دعا“کی پیدائش ہوئی ہے۔اس کی حالت بہتر ہے۔دعاکو اپنی دعاوں میں شامل رکھیں۔

https://www.instagram.com/p/ChT6xuEPmp6/?utm_source=ig_web_copy_link

“انعم نے اپنے پوسٹ کے ساتھ یہ کیپشن لکھتے ہوئے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں سے یہ خواہش کی۔ان کی جانب سے اس خبر کو شئیر کرنے کے بعد ان کے فالوورس نے ان کو مبارکبادی کے پیامات دینے شروع کردیئے۔