‘مدرسوں میں غیرمسلم بچوں کے داخلوں کی تحقیقات کرائی جائیں’

ایسے تمام سرکاری فنڈیڈ/ مسلمہ مدرسوں کی تفصیلی تحقیقات کرائیں جو غیرمسلم طلبا کو داخلہ دے رہے ہیں۔

نئی دہلی: نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس(این سی پی سی آر) نے ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز کو لکھا ہے کہ وہ ایسے تمام سرکاری فنڈیڈ/ مسلمہ مدرسوں کی تفصیلی تحقیقات کرائیں جو غیرمسلم طلبا کو داخلہ دے رہے ہیں۔

کمیشن نے سفارش کی کہ تمام unmapped مدارس کی میاپنگ کرائی جائے۔ این سی پی سی آر کو شکایتیں ملی تھیں کہ بعض مدرسوں میں ماں باپ کی رضامندی کے بغیر غیرمسلم بچوں کو مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔

ملک میں مختلف ریاستوں میں ایسا ہوا ہے۔ این سی پی سی آر نے کہا کہ دینی مدرسے 3 اقسام کے ہیں مسلمہ‘ غیرمسلمہ اور unmapped۔

حکومت کی طرف سے فنڈ لینے والے یا مسلہ مدارس مذہبی اور کسی حد تک رسمی تعلیم دیتے ہیں۔ شکایتیں ہیں کہ غیرمسلم بچے حکومت کی فنڈنگ والے / مسلمہ مدارس میں پڑھ رہے ہیں۔ چیف سکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ اندرون ایک ماہ رپورٹ دیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button