سوشیل میڈیاشمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں دلت جوڑے اور لڑکے کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں منگل کے روزایک32 سالہ دلت شخص پرایک خاتون کو گھورنے کاالزام عائد کرتے ہوئے گولی ماردی گئی۔

دموہ(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں منگل کے روزایک32 سالہ دلت شخص پرایک خاتون کو گھورنے کاالزام عائد کرتے ہوئے گولی ماردی گئی۔

اس کے والدین کوبھی ہلاک کردیاگیا۔اس حملہ میں دلت شخص کے دوچھوٹے بھائی زخمی ہوگئے۔ اصل ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔

یہ واقعہ دیہات پولیس اسٹیشن کے حدودمیں واقع موضع دیورن میں تقریباً6:30 بجے صبح پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تینی ور نے یہ بات بتائی۔ اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے6ملزمین نے مبینہ طورپر ایک60 سالہ دلت شخص، اس کی58 سالہ بیوی اوران کے32 سالہ لڑکے کوگولی مارکرہلاک کردیا۔

بزرگ جوڑے کے مزیددو بیٹے ہیں جن کی عمریں 28 اور30سال ہیں۔ اس حملہ میں یہ دونوں زخمی ہوگئے اورڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ساگر زون کے انسپکٹرجنرل انوراگ نے بتایاکہ حملہ میں ہلاک جوڑے کے بڑے لڑکے پرالزام تھاکہ وہ اکثر اصل ملزم جگدیش پٹیل کی بیوی کوگھورتاتھا۔

ایس پی تینی ورنے بتایاکہ پٹیل اوردیگر5افراد کے خلاف تعزیرات ہند اوردرج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کے انسداد قانون کے تحت قتل اوردیگرالزامات عائد کئے گئے ہیں۔5مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے دلت خاندان کے تین ارکان کے قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔