سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

 مسجدِ نبویؐ کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام ’طیبہ‘ رکھا

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد ڈاکٹر طارق علی سلیمان نے بتایا کہ ’عشا کی نماز کے لیے مسجد نبویؐ میں اہلیہ اور بچوں کو چھوڑا تھا تاہم پارکنگ نہ ملنے پر گھر واپس چلا گیا۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام والدین نے ’طیبہ‘ رکھا ہے۔

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد ڈاکٹر طارق علی سلیمان نے بتایا کہ ’عشا کی نماز کے لیے مسجد نبویؐ میں اہلیہ اور بچوں کو چھوڑا تھا تاہم پارکنگ نہ ملنے پر گھر واپس چلا گیا۔

‘’عشا کے فوری بعد اہلیہ نے رابطہ کر کے ہسپتال جانے کے لیے کہا حالانکہ جس وقت اہلیہ کو بچوں کے ساتھ نماز کے لیے مسجد نبویؐ چھوڑا تھا تب طبیعت ٹھیک تھی اور ڈاکٹروں نے ولادت کا وقت کچھ دن بعد کا دیا تھا جو کچھ ہوا اچانک ہوا۔

‘طارق علی سلیمان کے مطابق ’ابھی اہلیہ سے فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک کراہنے کی آواز آئی اور رابطہ منقطع ہو گیا۔

اپنی بیوی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا تھا۔‘’راستے میں ہی تھا کہ ایک نرس نے مجھ سے رابطہ کیا اور خوشخبری سنائی کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔