حیدرآبادسوشیل میڈیا

”مسلم ڈیلیوری شخص نہیں چاہئے“

ایپ کے ذریعہ فوڈڈیلیوری پلیٹ فارم پر ایک حیدرآبادکے صارف کی جانب سے ایک غیرمعمولی درخواست کی وجہ سے سوشل میڈیاپرغم وغصہ کی لہردوڑگئی۔کئی افراد نے اس پر سخت تنقیدکی۔

حیدرآباد: ایپ کے ذریعہ فوڈڈیلیوری پلیٹ فارم پر ایک حیدرآبادکے صارف کی جانب سے ایک غیرمعمولی درخواست کی وجہ سے سوشل میڈیاپرغم وغصہ کی لہردوڑگئی۔کئی افراد نے اس پر سخت تنقیدکی۔

حیدرآبادکے ایک صارف نے سویگی کے ذریعہ رسٹورنٹ کو ہدایت دی کہ مسلم ڈیلیوری شخص نہیں ہونا چاہئے۔گیگ اکانومی میں کام کرنے والے مزدوروں کی تنظیم کے سربراہ شیخ صلاح الدین نے سویگی آرڈرکااسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پلیٹ فارم پرزوردیاکہ وہ اس کے خلاف اپنا موقف ظاہر کرے۔

سویگی سے کہاگیاکہ ہم ڈیلیوری ورکرس ہرایک کو غذا پہنچاتے ہیں چاہے وہ ہندو‘مسلم‘کرسچن‘سکھ ہو۔سویگی کوٹیگ کرتے ہوئے لکھا گیا ”مذہب نہیں سیکھاتا آپس میں بیررکھنا“ لیکن سویگی کی جانب سے تاحال اس تنازعہ کا کوئی جواب نہیں دیاگیا۔

اس پرغصہ دکھانے والوں میں کانگریس رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم بھی شامل ہیں کہاکہ پلیٹ فارم کمپنیزکوچاہئے کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹے۔

گیگ ورکرس کو مذہب کے نام پر اس قسم کے صریح تعصب کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ انہوں نے سویگی کوٹیگ کرتے ہوئے سوال کیاکہ گیگ ورکرس کے تحفظ کے لئے یہ کمپنیاں کیا اقدام کریں گی۔ ماضی میں اسی طرح کی کئی شکایتیں موصول ہوچکی ہیں۔