سوشیل میڈیا

ماں نے معذور بیٹی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا (ویڈیو وائرل)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بالکنی پہنچی اور پھر اسے نیچے پھینک دیا۔ پہلے بھی سشما اپنی بیٹی کو ریلوے اسٹیشن پر چھوڑنے کی کوشش کی تھی۔

بنگلورو: پولیس نے ایک خاتون کو چوتھی منزل سے اپنی4سالہ ذہنی طور پر معذور لڑکی کو پھینک کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جو پیشہ سے ڈینٹسٹ ہے، کا خیال تھا کہ اس کی لڑکی جو بول نہیں سکتی، اس کے کیریئر کی ترقی میں رکاوٹ بنی۔

 یہ واردات جمعرات کو بنگلورو کے سمپنگیراما نگر پولیس اسٹیشن میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ  لڑکی کوپھینکنے کے بعد ملزمہ سشما بھردواج نے بھی اقدام خودکشی کیا مگر پڑوسیوں نے اسے بچالیا۔ شوہر کرن کی شکایت پر پر سشما کی گرفتاری عمل میں آئی۔ یہ جوڑا سی کے سی گارڈن کے اڈویٹھ آشریہ اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر مقیم تھا۔

https://twitter.com/ians_india/status/1555474541815554050

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بالکنی پہنچی اور پھر اسے نیچے پھینک دیا۔ پہلے بھی سشما اپنی بیٹی کو ریلوے اسٹیشن پر چھوڑنے کی کوشش کی جس کا پتا چلنے کے بعد کرن فوری اسٹیشن پہنچا اور اپنی بیٹی کو واپس لے آیا۔