آندھراپردیشسوشیل میڈیا

ملزم خاتون کٹے سر کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی

آندھرا پردیش میں آج ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے اپنی بہن کی بہو کا قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا سرلے کر پولیس اسٹیشن پہونچی اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں آج ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے اپنی بہن کی بہو کا قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا سرلے کر پولیس اسٹیشن پہونچی اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1557710426724450305

یہ واقعہ ضلع انا میا کے ہیڈ کوارٹر رائے چوٹی میں پیش آیا۔ سبااماں نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر35 سالہ وسندھرا کو لنچ پر مدعو کیا اور پھر اس کا وحشیانہ قتل کردیا بعدازاں سبا اماں نے متاثرہ کاسر، دھڑ سے الگ کردیا اور کٹا سرلے کر رائے چوٹی پولیس اسٹیشن پہونچی اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

کٹے سر جو پالی تھین بیاگ میں تھا،کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی خاتون کو دیکھ کر پولیس خود حیرت زدہ ہوگئی۔ اس گھناونے جرم کے بعد ٹاؤ ن میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس فوری مقام جرم پہنچی اور کٹے سر کو دھڑ کے ساتھ سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا تاکہ اس کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔

پولیس نے کہا کہ اس وحشیانہ قتل کے پس پردہ گھریلو مسائل اور پراپرٹی تنازعات وجوہات ہوسکتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ وہ اس جرم میں ملوث دیگر افراد کا پتہ لگا رہی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔