دہلی

کیجریوال عدالت میں بتائیں گے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں گیا: سنیتا

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ مسٹر کیجریوال 28 مارچ کو پورے ملک کو بتائیں گے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں گیا۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ مسٹر کیجریوال 28 مارچ کو پورے ملک کو بتائیں گے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں گیا۔

متعلقہ خبریں
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
سنجے سنگھ کی درخواست خارج
اروندکجریوال کی گرفتاری کے خلاف کئی ریاستوں میں احتجاج
ای ڈی ٹیم، کجریوال کے پی اے کے دیوان خانہ میں بیٹھی رہی
جیل میں ڈال دیاجاؤں تب بھی ترقیاتی کام رکنے والے نہیں: کجریوال

محترمہ سنیتا کیجریوال نے بدھ کو یہاں کہا کہ انہوں نے کل شام جیل میںمسٹر کیجریوال سے ملاقات کی۔ دو دن پہلے انہوں نے دہلی کے وزیر آتشی کو پیغام بھیجا تھا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے۔

مرکزی حکومت نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وہ دہلی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ مسٹر اروند کیجریوال اس سے بہت دلبرداشتہ ہیں۔

محترمہ سنیتا نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے انہیں بتایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ شراب گھوٹالہ کی تحقیقات میں پچھلے دو برسوں میں 250 سے زیادہ چھاپے مارے ہیں۔

ابھی تک کسی بھی چھاپے میں ایک پیسہ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ ای ڈی نے مسٹر منیش سسودیا کے گھر پر چھاپہ مارا، سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے ہمارے یہاں بھی چھاپہ مارا، انہیں صرف 73 ہزار روپے ملے، تو اس گھوٹالے کا پیسہ کہاں ہے؟

مسز سنیتا کیجریوال کے مطابق مسٹر کیجریوال 28 مارچ کو عدالت کے سامنے اس کا انکشاف کریں گے۔ وہ پورے ملک کو سچ بتائیں گے ا کہ اس نام نہاد شراب گھوٹالے کا پیسہ کہاں ہے؟ اس کا ثبوت بھی دیا جائے گا۔