مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے بڑھتے مظالم کیخلاف فلسطین کا اقوام متحدہ کے نام مکتوب

خطوط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات جنگی جرائم ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو عالمی برادری کی طرف سے حساب میں لایا جانا چاہئے۔

یروشلم: فلسطین نے مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے حملوں میں اضافے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 3 عہدیداروں کو خط روانہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، مئی کی سلامتی کونسل کے چیئرمین پاسکل کرسٹین بیریسوائل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسپیکر Csaba Körösi کے نام الگ الگ مکتوب روانہ کیے ہیں۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ منصور نے اپنے خطوط میں اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافے کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔

خطوط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات جنگی جرائم ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو عالمی برادری کی طرف سے حساب میں لایا جانا چاہئے، منصور نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے شہریوں کے تحفظ، امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

منصور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں غیر قانونی کارروائیوں کے بعد منگل کی صبح غزہ کے کئی مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 4 بچوں اور 4 خواتین سمیت 15 فلسطینی شہید اور 22 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

منصور نے کہا کہ اسرائیل نے ان حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے فوری احتساب کا مطالبہ کرتے