بھارتسوشیل میڈیا

دہلی پرواز میں سوار خاتون مسافر پر پیشاب کرنے پر 30 دن کی پابندی

ایرانڈیا کی نیویارک تا نئی دہلی پروازمیں نومبر کے مہینہ میں شراب کے نشہ میں دھت ایک مسافر نے اپنی ساتھی خاتون مسافر پر پیشاب کردیاتھا۔

نئی دہلی: ایرانڈیا کی نیویارک تا نئی دہلی پروازمیں نومبر کے مہینہ میں شراب کے نشہ میں دھت ایک مسافر نے اپنی ساتھی خاتون مسافر پر پیشاب کردیاتھا۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

یہ واقعہ 26 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب کھانے کے بعد روشنیاں مدھم کردی گئی تھیں۔ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے ایک مدہوش مسافر نے جس کی عمر تقریبا 70 سال تھی، اچانک اٹھا اور اپنی ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا اور جب تک دوسرے مسافرین نے اسے وہاں سے ہٹنے کیلئے نہیں کہا وہ وہیں ٹھہرا رہا۔

خاتون نے ارکان عملہ سے شکایت کی اور بتایا کہ اس کے سارے کپڑے جوتے اور بیاگ پیشاب میں لت پت ہو گئے ہیں۔ ارکان عملہ نے اسے ایک جوڑا کپڑے اور چپلیں دیں اور کہا کہ وہ اپنی سیٹ پر واپس ہوجائے۔ طیارہ کے دہلی پہنچنے کے بعد یہ مسافر اپنے ناشائستہ رویہ پر کسی کارروائی کا سامنا کئے بغیر وہاں سے روانہ ہوگیا۔

ایرلائنس کی جانب سے اس کیس سے نمٹنے کے طریقہ سے مایوس خاتون نے دوسرے دن چندرشیکھرن کو اس واقعہ کے بارے میں مکتوب روانہ کیا جو ایرانڈیا کے گروپ چیرمین ہیں۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشین نے اس واقعہ کے بارے میں ایرلائنس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ ایرانڈیا نے اب اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایرلائنس نے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ مرد مسافر کو ”نوفلائی لسٹ“ میں شامل کیا جاسکے۔ خاتون مسافر نے اپنے مکتوب میں کہا تھا کہ وہ گندی سیٹ پر بیٹھنا نہیں چاہتی تھی لہٰذا اسے ایک رکن عملہ کی نشست دی گئی، ایک گھنٹہ بعد ارکان عملہ نے اس سے کہا کہ وہ اپنی سیٹ پر واپس ہوجائے جس پر چادریں ڈال دی گئی ہیں۔

اس کے باوجود اس سیٹ میں سے پیشاب کی بدبو آرہی تھی۔ ارکان عملہ نے سیٹ پر جراثیم کش دواؤں کا اسپرے بھی کیا۔ جب اس خاتون نے سیٹ پر بیٹھنے سے سختی کے ساتھ منع کردیا تو اسے ایک اور رکن عملہ کی سیٹ دی گئی جہاں اس نے باقی وقت گزارا۔ خاتون کا الزام ہے کہ بزنس کلاس میں کئی سیٹیں مخلوعہ ہونے کے باوجود اسے دوسری سیٹ نہیں دی گئی۔