مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 19 جنوری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 19 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 19 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1597۔میواڑ کی آزادی کے لئے مغل بادشاہ اکبر سے ٹکر لینے والے مہارانا پرتاپ سنگھ کی موت۔

1668۔ کنگ لوئس 14ویں اور لیوپولڈ اول نے اسپین کی تقسیم کے معاملے پر دستخط کئے۔

1793۔ فرانس کے کنگ لوئس سولہویں کو سزائے موت دی گئی۔

1839۔ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے یمن کے شہر عد ن پر فتح حاصل کی۔

1840۔امریکہ کے یاس ویلکس نے انٹارکا کی کھوج کا دعوٰی کیا۔

1855۔عظیم قوم پرست لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے قیام کے وقت سے اس کے سرگرم رکن رہے جی سبرامنیم ائر کا جنم۔

1885۔ سوڈان میں ابوقالیہ کی جنگ میں کم از کم 1000 افراد ہلاک۔

1903۔امریکہ اور انگلینڈ کے درمیان باقاعدہ ریڈیو نشریات شروع۔

1905۔اوپندر ناتھ ٹیگور کے والد اور مشہور بنگالی ادیب مہارشی دیوندر ناتھ ٹیگور کا انتقال۔

1910۔ جرمنی اور بولیویا کے درمیان تجارتی تعلقات ختم ہوئے۔

1918۔روسی آئین ساز اسمبلی کو بالشیکوں نے توڑ دیا۔

1920۔ الیکزینڈر ملرینڈ نے فرانس میں حکومت تشکیل دی۔

1927۔ برطانوی حکومت نے چین میں فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

1938۔ جنرل موٹرس نے ڈیژل انجن کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی۔

1938۔جنرل فرانسکو کی فوج نے بارسلونا اور کئی دیگر شہروں پر بمباری کردی جس سے اس میں سینکڑوں لوگ مرگئے۔

1941۔ برطانوی فوج نے افریقی ملک سوڈان کے کسلف پر قبضہ کیا۔

1942۔ جاپان کی فوج نے برما پر حملہ کیا۔

1957۔سوویت یونین نے فضا میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1966۔اندراگاندھی، لال بہادر شاستری کی جگہ ہندستان کی وزیراعظم بنیں جن کا 11 جنوری کو انتقال ہوگیا تھا۔

1981۔امریکہ اور ایران نے 52 امریکی اغواشدہ افراد کو آزاد کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1987۔نارائن دت اوجھا نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لینے کے دو گھنٹہ بعد استعفی دے دیا۔

1990۔ اوشو کے نام سے مشہور رجنیش کا پنے میں انتقال۔

1997۔ فلسطینی لیڈر یاسر عرفات 30 برس بعد ہیبرون واپس۔

1998۔جنگ لڑنے والے ہونڈوراس اور ایل سلواڈور نے آخرکار سرحدی تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے معاہدہ کیا۔

2000۔اٹلی کے سابق وزیراعظم بیٹینو کراکسی کا تیونیشیا میں جلاوطنی کے دوران انتقال۔

2005۔ ثانیہ مرزا لان ٹینس کے آسٹریلیا اوپن کے تیسرے دور میں پہنچنے والی پہلی ہندستانی خاتون بنیں۔

2013۔ اسکاٹ لینڈ کے گلین کوئے میں برف کے تودے گرنے سے چار کوہ پیما ؤں کی موت۔