وائرل ویڈیو: عمان کے ساحل پر ہندوستانی شخص، اس کے دوبچے سمندر میں بہہ گئے

ایک اور سیاح کے ذریعہ لی گئی اس واقعہ کی ویڈیو میں شروتی اور شریاس کو پانی میں کھیلنے کے دوران ایک تیزوتند سمندری لہر میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نئی دہلی: مہاراشٹر کا ایک شخص اور اس کا چھ سالہ بیٹا آج عمان کے ساحل پر کھیلتے ہوئے سمندر میں بہہ کر ڈوب گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی نو سالہ بیٹی لاپتہ ہے اور ریسکیو ورکرس اس کی تلاش کر رہے ہیں۔

ششی کانت مہامانے (42 سالہ)، اس کی بیوی اور ان کے دو بچے 9 سالہ شروتی اور 6 سالہ شریاس دبئی میں رہتے تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، مہامانے کے بھائی نے بتایا کہ وہ چاروں اتوار کے دن تفریح کی غرض سے پڑوسی ملک عمان کے ایک دن کے سفر پر تھے۔

ایک اور سیاح کے ذریعہ لی گئی اس واقعہ کی ویڈیو میں شروتی اور شریاس کو پانی میں کھیلنے کے دوران ایک تیزوتند سمندری لہر میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ششی کانت مہامانے نے جب دیکھا کہ اس کے بچے لہر کی زد میں آکر پانی میں بہہ رہے ہیں تو وہ انہیں بچانے کے لیے پانی میں دوڑا مگر وہ بھی سمندر کی نذر ہوگیا۔

ششی کانت مہامانے اور اس کے بیٹے کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ امدادی کارکن اب بھی 9 سالہ بچی کی تلاش کر رہے ہیں۔

مہامانے دبئی کی ایک کمپنی میں سیلز مینیجر کے طور پر ملازم تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button