سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

ویڈیو : غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔

غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔

غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ؐ کے زمانے سے چلی آرہی ہے۔ نبی کریم ؐ سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔تقریب میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور مشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اورہاتھوں سے صاف کیا گیا۔

غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ غسل کعبہ کی تقریب 13 اگست کو منعقد ہونی تھی جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی جانب سے خانہ کعبہ کو غسل دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے غسل کعبہ کی سالانہ رسم سے قبل طواف کیا اور دعا کی۔ان کے ساتھ سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی تھے۔

ا سپیشل ایمرجنسی فورس غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔

غسل کعبہ عرق گلاب اور اعلی درجے کے عود سے معطر آب زمزم سے دیا گیا۔ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو کپڑے سے صاف کیا گیا۔یاد رہے کہ غسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آب زمزم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ طائف کے گلاب کا عرق 50 تولہ اور اعلی درجے کا عود آب زمزم میں ملاکر استعمال کیا جاتا ہے۔