ویڈیو کال پر بے لباس ہونے والی خاتون کے خلاف کیس درج

کال وصول کرتے ہی خاتون برہنہ ہوگئی۔ واسو نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کے برہنہ ہوتے ہی اس نے کال کاٹ دی۔ تاہم اس نے اسے ویڈیو پیغام بھیجا جس میں اس کے برہنہ ہوتے وقت اس کی موبائیل فون کے اسکرین پر موجودگی دکھائی اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔

میسورو: میسور ضلع کے ایک نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ایک اجنبی خاتون نے ویڈیو کال پر برہنہ ہوکر اس سے جبری وصولی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ واسو کے ساکن بیلیکیرے موضع نزد ہنسور ٹاؤن کو ملزم نوجوان خاتون کا پیغام آیا جس نے خود کو امرتا کے طور پر متعارف کرایا اور اس سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ کچھ دیر بعد اس نے واسو کو ویڈیو کال کی۔

کال وصول کرتے ہی خاتون برہنہ ہوگئی۔ واسو نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کے برہنہ ہوتے ہی اس نے کال کاٹ دی۔ تاہم اس نے اسے ویڈیو پیغام بھیجا جس میں اس کے برہنہ ہوتے وقت اس کی موبائیل فون کے اسکرین پر موجودگی دکھائی اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔

بصورت دیگر اس نے یہ ویڈیو اور دیگر اسکرین شاٹس اس کے دوستوں اور خاندان والوں کو بھیجنے اور اسے سوشل میڈیا پر وائر ل کرنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد واسو میسور کے سائبر پولیس سے رجوع ہوا اور تحفظ طلب کیا۔پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button