مشرق وسطیٰ

"مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے۔”، اقوام متحدہ

نارویجن ریفیوجی کونسل کے سینئر ایڈوائزراتے ایفسٹین نے بھی کہا کہ غزہ کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے فاقہ کشی کا سد باب کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کے ابتر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ”مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے۔” اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل۔ فلسطین ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے مشرق وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل خالد خیری نے اس موقع پر ایک تقریر کرتے ہوئےکہا کہ پُرامن مستقبل کا واحد حل سیاسی عمل کی تعمیر نو میں پنہاں ہے۔

خیری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے اور مشرق وسطیٰ کی عمومی صورتحال تشویشناک ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی مسلسل بڑھنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے خیری نے کہا کہ آباد کاروں کے تشدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ باعث خدشات ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نائب مستقل نمائندے ماجد بامیہ نے کہا: "اسرائیل کا مقصد انسانوں کے ایک گروہ کو صفحہ ہستی سے مٹانا اور انہیں جبراًبے گھر کرنا ہے۔” کارنیگی اینڈومنٹ تھنک ٹینک کے نائب صدر مروان معشر نے خبردار کیا ہےکہ آبادی اور سیاسی حقائق کی وجہ سے دو ریاستی حل ناممکن بن سکتا ہے۔

نارویجن ریفیوجی کونسل کے سینئر ایڈوائزراتے ایفسٹین نے بھی کہا کہ غزہ کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے فاقہ کشی کا سد باب کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے۔