تلنگانہسوشیل میڈیا

ٹریپل آئی ٹی باسر کے کچن میں 2 ورکرس کے نہانے کا ویڈیو وائرل

راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج اینڈ ٹکنالوجیز (ٹریپل آئی ٹی) باسر کے ایک میس کے کچن میں دو ورکرس کے نہانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج اینڈ ٹکنالوجیز (ٹریپل آئی ٹی) باسر کے ایک میس کے کچن میں دو ورکرس کے نہانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔

اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریپل آئی ٹی باسر کے حکام پر دونوں کارکنوں کے خلاف کاروائی کرنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ویڈیودیکھنے کے بعد طلبہ اور اولیائے طلبہ کو صدمہ پہنچا ہے۔

ویڈیو میں ٹریپل آئی ٹی کے تین کے منجملہ ایک میس کے کچن میں دوکارکنوں کو نہاتے دیکھا گیا ہے۔

چند طلبہ نے کچن میں ان دوورکرس کے نہانے کا ویڈیو بنایا اور پھر اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ چند ورکرس نے میس کے کچن کو نہانے اور کپڑے دھونے کیلئے استعمال کیا ہے۔

اس سلسلہ میں ادارہ کے حکام نے میس کنٹراکٹر کو نوٹس جاری کی جبکہ طلبہ نے ان ورکرس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چند طلبہ نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اسے تلنگانہ گورنر، ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی، وزیر آئی ٹی کے ٹی آر اور دیگر کو ٹیاگ کیا ہے۔