ٹوئٹر کی بلواسٹک ویریفیکشن سرویس بہت جلد ہندوستان میں۔ ہر ماہ 8 امریکی ڈالر چارج

ٹوئٹر کی چارج ایبل بلواسٹک ویریفیکیشن سرویس توقع ہے کہ ہندوستان میں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں شروع ہوجائے گی۔

نئی دہلی: ٹوئٹر کی چارج ایبل بلواسٹک ویریفیکیشن سرویس توقع ہے کہ ہندوستان میں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں شروع ہوجائے گی۔ مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کے نئے مالک امیرکبیر ایلان مسک نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے قبل ازیں اعلان کیاتھا کہ یوزرکے نام کے سامنے ویریفیکیشن بلواسٹک کے لئے ہر ماہ 8 امریکی ڈالرچارج کئے جائیں گے۔

الیکٹرک کاربنانے والی کمپنی ٹیسلا انکارپوریشن کے سی ای او مسک نے ٹوئٹر کو44بلین امریکی ڈالر میں خریدنے کی معاملت اکتوبر کے اواخر میں مکمل کرلی۔

دنیا کے امیرترین شخص نے دنیا کا ایک انتہائی موثر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے سوشیل میڈیا کمپنی کے چار اعلیٰ ایگزیکیٹیوز کو نوکری سے نکال دیا۔ ان میں سی ای اوپراگ اگروال اور لیگل ایگزیکیٹیو گدے وجیاشامل ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button