حیدرآباد

یوم انضمام حیدرآباد: امیت شاہ کا ایک اور دورہ حیدرآباد

مرکزی وزیر داخلہ 17ستمبر کو ایک اور مرتبہ حیدرآباد کے دورہ پر آرہے ہیں۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق امیت شاہ انتخابی حکمت عملی تیار کریں گے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ 17ستمبر کو ایک اور مرتبہ حیدرآباد کے دورہ پر آرہے ہیں۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق امیت شاہ انتخابی حکمت عملی تیار کریں گے۔

وہ پارٹی قائدین کے ساتھ کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے دورہ کا مقصد بی جے پی کو مضبوط و مستحکم بناتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی نے 17ستمبر کو یوم انضمام حیدرآباد بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گزشتہ سال پریڈ گراؤنڈس، سکندرآباد پر زبردست جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا۔

اس مرتبہ بی جے پی نے ورنگل میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی سلامتی ایجنسیوں کی جانب سے ورنگل میں پریڈ منعقد کرانے کا منصوبہ ہے۔

اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس پریڈ کی سلامی لیں گے۔ ایک ایسے وقت جب بی جے پی کے لئے تلنگانہ اسملبی انتخابات کرو یا مرو جیسی صورت حال پیدا کرچکے ہیں، امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔